جنرل نیوز

،،اکنامک سپورٹ،،اسکیم سے مستفید ہونے بانی و صدر سیوا فاونڈیشن عادل آباد خواجہ سراج الدین کی اپیل

عادل آباد۔۔۔۔۔۔بانی و صدر سیوا فاونڈیشن عادل آباد خواجہ سراج الدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ضلع عادل آباد کے بیروزگار نوجوانوں سے ،اکنامک سپورٹ اسکیم،،سے بھر پور استفادہ کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ای۔اسکوٹر جس کی مالیت ایک لاکھ 50 ہزار روپیئے ہے

 

اقلیتی مالیتی کارپوریشن کی جانب سے80 فیصد سبسیڈی یعنی ایک لاکھ بیس ہزار روپیئے فراہم کئے جائیں گے جبکہ منتخب امیدواروں کو صرف20 فیصد یعنی30 ہزار روپیئے اداکرنے ہوںگے۔خواہش مند امیدواروں کا تعلق اقلیتی طبقہ یعنی(مسلم،سکھ،بدھ۔جین،پارسی)سے ہو،آدھارکارڈ،اور راشن کارڈ بطور پتہ، عمر 21 سال سے 40 سال کےدرمیان ہو،خاندان میں صرف ایک ہی فرد اسکیم کے اہل ہوں گے۔

 

امیدوار کے پاس ار۔ٹی۔اے کا جاری کردہ ڈرائیوینگ لائسنس ہو،درخواست گزار کو ایک سیلف ڈیکلریشن جمع کروانا ہوگا کہ وہ باقاعدگی سے اوبر،ریاپیڈو،اولا، اور دیگر سرویس فراہم کنندگان کے ساتھ کام کرےگا۔درخواست گذار کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کیلیئے 50۔1 لاکھ اور شہری علاقوں کیلکیئے 2 لاکھ سے زائد نہ ہو۔ای۔اسکوٹر تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی ضمانت میں رہے گی۔درخواست گزار کو ایک حلف نامہ ک اس نے پچھلے 5سالوں سے تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی کسی بھی اسکیم سے استفادہ حاصل نہیں کیا ہے۔ڈرایئوینگ لائسنس پر کوئ کیس نہ ہو،مذکورہ اسکیم کے پورٹل http//ts obmms.cgg.gov.inپر یکم مارچ 2026 سے قبل داخل کرنے کے بعد اسے اہم اسنادات

 

جیسے آدھارکارڈ،راشن کارڈ، غیر مسلم اقلیتوں کیلیئے ذات سرٹفیکٹ،مستقل ڈرایئوینگ لایئسنس، ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو پان کارڈ، دسویں جماعت میمو،کو منسلک کرتے ہوے دیہی سطح پر ایم۔پی۔ڈی۔او،اور شہری سطح پر میونسپل کمشنر آفس میں جمع کروانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button