شہر نظام آباد میں 10/ رمضان تک ایک بجے رات دیر گئے تجارتی اداروں کو کھلا رکھنے کی اجازت۔ کانگریس قائدین کی کمشنر پولیس نظام آباد سے کامیاب نمائندگی

شہر نظام آباد میں 10/ رمضان تک ایک بجے رات دیر گئے تجارتی اداروں کو کھلا رکھنے کی اجازت۔ کانگریس قائدین کی کمشنر پولیس نظام آباد سے کامیاب نمائندگی
نظام آباد:24/ فروری(اردو لیکس) صدر پی سی سی و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ کی ہدایت پر کانگریس کے کارپوریٹرس اور سینئر قائدین کے ایک وفد جن میں عبود بن حمدان کارپوریٹر ڈیویژن58،محمد انور کارپوریٹر ڈیویژن10، محمد کریم الدین کارپوریٹر ڈیویژن 11، سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم، ایم اے قدوس سابق کارپوریٹر، مسعود احمد اعجاز ترجمان کانگریس پارٹی، اشفاق احمد خان پاپا سابق معاون کارپوریٹرو دیگر شامل تھے۔
آج کمشنر پولیس نظام آباد سائی چیتنیا سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفد نے رمضان المبارک کے پیش نظر رات کے اوقات میں دکانوں کے وقت میں توسیع کی اجازت دینے کی درخواست پیش کی۔
کمشنر پولیس نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی سہولت اور رمضان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 10رمضان المبارک تک رات میں ایک بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ مزید دسویں رمضان کے بعد چوبیس گھنٹے کاروبار کی اجازت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا
جس سے تاجروں اور عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔وفد نے اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دینے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے پر چیف منسٹر ریونت ریڈی،مہیش کمار گوڑ، محمد علی شبیر، پی سدرشن ریڈی، طاہر بن حمدان سے اظہار تشکر کیا۔



