جنرل نیوز

حافظ و قاری مولانا عبد القدیر حسامی صاحب المعروف تمیم نظام آبادی کی 7 ویں کتاب ”پرَتو گنبد خضری“ نعتیہ مجموعہ کی طاہر بن حمدان، ایس اے علیم کے ہاتھوں رسم اجرائی

حافظ و قاری مولانا عبد القدیر حسامی صاحب المعروف تمیم نظام آبادی کی 7 ویں کتاب ”پرَتو گنبد خضری“ نعتیہ مجموعہ کی طاہر بن حمدان، ایس اے علیم کے ہاتھوں رسم اجرائی

نظام آباد:24/ فروری (پریس نوٹ)حافظ و قاری مولانا عبد القدیر حسامی صاحب المعروف تمیم نظام آبادی کی 7 ویں کتاب ”پرَتو گنبد خضری“ نعتیہ مجموعہ کی طاہر بن حمدان چیرمین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں آئی

 

۔اس موقع پر طاہر بن حمدان چیرمین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی نے حا فظ و قاری مولانا عبد القدیر حسامی صاحب المعروف تمیم نظام آبادی کی 7 ویں کتاب ”پرَتو گنبد خضری“ نعتیہ مجموعہ کی رسم اجرا ئی پر مولانا کو مبارکباد پیش کی۔ طاہر بن حمدان تمام عامتہ المسلمین کو رمضان کی پرُ خلوص مبارکباد پیش کی اور امن وا مان بھائی چارگی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبد القدیر حسامی اپنے آپ میں ایک انجمن ہیں

 

۔ آپ ایک بہترین حافظ قرآن ہیں تو ایک بہترین عالم دین ایک ادیب بہترین شاعر بہترین مصنف اور بہترین صحافی بھی ہے۔مولانا کی دینی خدمات گذشتہ 25سال سےد یکھ رہے ہیں۔ عصری تعلیم میں بھی آپ نے ڈبل ایم اے کیا اور پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی ہے۔انکا یہ نعتیہ مجموعہ کلام بلکل الگ ہوتا جب آپ اسکو پڑھیں گے تو آپکو یہ احساس ہوگا کہ یہ مصرع فلاں حدیث کی عکاسی کررہا ہے

 

اسطرح پورا مجموعہ کلام کبھی کسی قرآن کی آیات کی عکاسی کرتا ہے تو کوئی کسی حدیث پاک ترجمانی کرتا ہے اور ہندوستان کے کئی شاعر اپنے نعت کے کلام کی اصلاح کراتے ہیں۔ اور الحمدللہ آپ کا شمار استاذ شعراء میں ہونے لگا اور الحمدللہ یہ اعزاز ہمارے نظام آباد کو حاصل ہوا ہے اور میں نے دیکھا کہ حضرت جب بھی کلام لکھنے بیٹھتے تو عجیب و غریب کیفیت ہوتی ہے اور مضامین خود بہ آنے لگتے ہیں

 

۔اس موقع پر ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین نے مولانا عبدالقدیر حسامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 16 سالوں سے حافظ و قاری مولانا عبد القدیر حسامی ماہ رمضان المبارک کے موقع پر چھ شبی شبینہ کا اہتمام عمل میں لاتے ہیں۔ ایس اے علیم نے کہا کہ مولانا ایک بہترین حافظ قرآن ہیں تو ایک بہترین عالم دین ایک ادیب بہترین شاعر بہترین مصنف اور بہترین صحافی ہے۔

 

انہو ں نے حافظ و قاری مولانا عبد القدیر حسامی صاحب المعروف تمیم نظام آبادی کی 7 ویں کتاب ”پرَتو گنبد خضری“ نعتیہ مجموعہ کی رسم اجرائی پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر طاہر بن حمدان چیرمین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین و دیگر نے حافظ و قاری مولانا عبد القدیر حسامی کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی

 

۔ اس تقریب میں عبود بن حمدان کانگریس کارپوریٹر ڈیویژن58، مسعود احمد اعجاز قائد کانگریس، عبدالرفیق مالک کنگ پیالیس فنکشن ہال، ایم اے باری قائد بی آرایس، محمد اختر سابق نوڈا ڈائریکٹر، بیلن نظام آبادکے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button