صحافیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت:کویتا جمہوری نظام میں اس طرح کی کارروائی کی کوئی گنجائش نہیں
صحافیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت:کویتا
جمہوری نظام میں اس طرح کی کارروائی کی کوئی گنجائش نہیں
صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے ضلع کھمم کے ویلوگو متلا گاﺅں میں غریبوں کی جھونپڑیوں کو منہدم کرنے کے واقعہ کے کوریج کےلئے جانے والے میڈیا کے نمائندوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ کے کویتا نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ حیدرآباد سے کھمم جانے والے صحافیوں کو نکریکل ٹول گیٹ پر پولیس کی جانب سے گرفتار کرنا جمہوریت کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے
۔انہوں نے کہاکہ صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون قرار دیاجاتاہے اور عوامی مفاد میں غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو احتیاطی طور پر گرفتار کرنے کاعذر پیش کرنا اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ ریاستی نظم ونسق کس سمت جارہاہے۔
کویتا نے واضح کیاکہ جمہوری نظام میں اس طرح کی کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور صحافیوں کی گرفتاری کے معاملہ میں حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے۔



