بانسواڑہ میں امن و امان اور منصفانہ کارروائی کا مطالبہ۔چیئرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری سے جمعیۃ علماء کاماریڈی کے وفد کی ملاقات

کاماریڈی/سیدکوثرعلی: بانسواڑہ کے حالیہ حالات اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے پس منظر میں جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین اقلیتی کمیشن جناب طارق انصاری سے ملاقات کی اور امن و امان کی فوری برقراری کے ساتھ بے جا مقدمات سے گریز کا مطالبہ کیا۔
وفد نے کہا کہ موجودہ کشیدہ فضا کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے، بالخصوص چھوٹے تاجرین اور یومیہ کاروبار سے وابستہ افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے بے قصور افراد کو راحت دی جائے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
چیئرمین اقلیتی کمیشن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کررہے ہیں اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ شہر میں امن، اعتماد اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔وفد میں حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیت علماء کاماریڈی الحاج مصقود احمد لیگل ایڈوائزر جمعیت علماء کاماریڈی الحاج سید عظمت علی
الحاج میر فاروق علی الحاج محمد عبدالواجد علی محمد جاوید علی الحاج شیخ مقیم الدین الحاج سید ذاکر حسین محمد فیروز الدین محمد مبشر علی عامر شامل ہیں۔



