جنرل نیوز

ضلع کلکٹر کریم نگر پمیلہ ستپتی اور اڈیشنل کلکٹر( ریوینیو ) لکشمی کرن کے ہاتھوں یونائٹیڈ تلنگانہ ایمپلائیز ایسوسی ایشن فار میناریٹيز (یونائٹیڈ ٹیم)کے کیلنڈر کا رسم اجراء

کریم نگر۔ضلع کلکٹر کریمنگر پمیلہ ستپتھی کے ہاتھوں یونائٹیڈتلنگانہ ایمپلائیس ایسوسی ایشن فار میناریٹئس (یونائٹیڈ ٹیم ) کے وال کیلنڈر کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ اس موقع پریونائٹیڈ ٹیم کے ریاستی صدر محمد شیخ نثار احمد نے کہا کہ تنظیم ریاست بھر کے اقلیتی ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ جدوجہد کریگی۔

 

مسائل کے حل کی خاطر ریاست کے مختلف محکمہ جات میں برسر خدمت اقلیتی ملازمین سے انہوں نےاپیل کی کہ وہ اپنے مسائل یونائٹیڈ ٹیم کے علم میں لائیں ۔ وال کیلنڈر کےرسم اجراء تقریب میں ریاستی صدر محمد شیخ نثار احمد کے علاوہ یونائٹیڈ ٹیم سنٹرل یونین کے رکن ڈاکٹر محمد عقیل احمد ،کریمنگر ضلع کے صدر سید مبین احمد ، ضلع کے اعزازی صدر سید اسد

 

کارگذار صدر محمد بشیر حسین ، خازن محمد شاہ رخ خان ، احمد خان ، ایس ٹی اؤ، سید یونس آرگنائزنگ سکریٹری، محمد کلیم اور دیگر موجود تھے۔*

متعلقہ خبریں

Back to top button