جنرل نیوز
محکمہ اقلیتی بہبود کریم نگر کی جانب سے خودروزگار تربیتی جماعتوں کیلئے درخواستیں طلب

کریم نگر۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کریمنگر وی۔جگدیشور نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایاکہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے زیر اہتمام ضلع کریمنگر سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کیلیئے اسمارٹ فونس،ہینڈسیٹ،ریپرینگ کورس کی مفت تربیت کا اہتمام کیاجارہاہے۔
خط غربت سے نیچے ایس۔ایس۔سی،انٹرمیڈیٹ،کامیاب 18 سے 35 سال کے درمیان عمر والے بے روزگار نوجوانوں اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔مذکورہ کورس کے خواہشمند نوجوان 9/ مارچ 2026 سے قبل دفتر ضلع اقلیتی بہبود کریمنگر میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کیلیئے دفتر ضلع اقلیتی بہبود کریمنگر روم نمبر 108 ،پہلی منزل کلکٹریٹ، بلڈنگ پر صبح 30۔10تا شام 5 بجائے درمیان جملہ ایام کار کے دوران رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے اس کورس سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔



