جنرل نیوز

ایم پی جے کریم نگر وفد کی ضلع ایس پی سرسلہ مہیش بی گیتے سے ملاقات ،ویملواڑہ درگاہ کونقصان پہنچانے والے اشرار کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

کریم‌نگر۔ایم۔پی۔جے۔کریمنگر کے ایک وفد نے صدر ضلع ایم۔پی۔جے۔کریمنگر ساجد فخر الزماں خان کی قیادت میں سرسلہ کا دورہ کرتے ہوے ضلع۔ایس۔پی۔سرسلہ مہیش۔بی۔گیتے سے ملاقات کرتے ہوے انھیں ایک یادداشت حوالہ کی۔

 

جس میں بتایاگیاک ضلع سرسلہ کےمستقر ویملواڑہ میں واقع 800سالہ قدیم درگاہ حضرت تاج الدین باغ سوار کی مبینہ مسماری اور منتقلی کو غیر قانونی قراردیتے ہوے اس کے پس پردہ شامل اشرار کھِکےخلاف سخت قانونی کاروائ کرنے اور انھیں کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے ضلع ایس۔پی۔کو بتایاکہ ویملواڑہ ہمیشہ سے ہی امن و امان کا گہوارہ رہاہے

 

جہاں تمام طبقات کے افراد اپس میں مل جل کررہتےہیں۔جو گنگا جمینی تہذیب اور ہم آہنگی کی ایک مثال ہے۔آخر میں انھوں نے ضلع۔ایس۔پی۔سے۔خواہش کی کہ وہ جلد از جلد خاطیوں کا پتہ لگاکر ان کے خلاف کاروائ کریں اور حکومت کی جانب سے درگاہ کی تعمیر نو عمل میں لانے تجویز مرسل کریں۔

 

اس وفد میں عبدالوسیم،محمد امتیازالدین، عمار لطیفی بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button