جنرل نیوز

ویملواڑہ میں 400 سالہ قریم درگاہ کو ترقی کے نام پر نقصان پہچانے کا واقعہ۔ ایم‌۔پی۔جے۔کریم نگر وفد کی پولیس کمشنر غوث عالم سے تحریری نمائندگی

کریمنگر۔۔۔۔۔۔۔صدر ضلع ایم۔پی۔جے۔کریمنگر ساجد فخرالزماں خان کی قیادت میں ایک وفد نے پولیس کمشنر کریمنگر غوث عالم سے ملاقات کرتے ہوے انھیں ایک یادداشت حوالہ کی گئی جس میں بتایاگیا ک ضلع سرسلہ کے شہر ویملواڑہ میں ترقی کے نام پر 400 سالہ قدیم درگاہ کو نقصان پہنچایا گیا‌ہے

 

جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوے خاطیوں کو کفرکردار تک پہنچانے،ان کی گرفتاری عمل میں لانے،پر امن فضا کو مکدر کرنے والے غیر سماجی عناصر کے خلاف قانونی شکنجہ کسنے اور اس واقع کی مکمل باریک بینی سے تحقیقات کروانے کی خواہش کی۔اس درگاہ کی تعمیر نو،تزئین نو،عمل میں لانے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا۔

 

بعد ازاں انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی صدرنشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کا تعلق اسی ضلع سرسلہ سے ہے لیکن افسوس صد افسوس وہ اس واقعہ پر لب کشائی کرنے سے بھی قاصر ہے۔ہونا تو یہ چاہیئے ٹھاک وہ اس اطلاع کے عام ہوتے ہی طوفانی دورہ کرتے موقعہ واردات کا جائزہ لیتے،اور درگاہ کی تعمیر کا تیقن دیتے۔

 

یہ سب کانگریس دور میں ایک قصہ پارینہ بن کر رہ گیا ہے۔صدرنشین صاحب سے کہا کہ وہ ہوش کے ناخون لیں اس وفد میں عبدالوصیم، امتیاز الدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button