جنرل نیوز

ٹمریز چیئرمین فہیم قریشی سے جمعیت علماء ضلع کاماریڈی اور تنظیم المساجد بانسواڑہ کے ذمہ داران کی ملاقات، پولیس کی تساہلی اور غیر ضروری گرفتاریوں پر مؤثر نمائندگی

ٹمریز چیئرمین فہیم قریشی سے جمعیت علماء ضلع کاماریڈی اور تنظیم المساجد بانسواڑہ کے ذمہ داران کی ملاقات، پولیس کی تساہلی اور غیر ضروری گرفتاریوں پر مؤثر نمائندگی

 

نظام آباد 26/ فروری(اردو لیکس) بانسواڑہ میں حالیہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو کم کرنے، امن و امان کی مکدر فضا کو بحال کرنے اور بے جا گرفتاریوں کی روک تھام کے لیے کاماریڈی و بانسواڑہ کے نمائندہ وفد نے الحاج میر فاروق علی خازن، جمعیت علماء ضلع کاماریڈی اور محمد امتیاز صدر، تنظیم المساجد بانسواڑہ کی نگرانی میں تلنگانہ ٹمریز کے چیئرمین جناب فہیم قریشی سے ملاقات کی۔

 

اور انہیں  علاقے میں پیش آئے واقعات، عوام میں پائے جانے والے خوف و ہراس، اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی غیر ضروری گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر الحاج سید عظمت علی جنرل سیکریٹری، الحاج مقصود احمد لیگل ایڈوائزر جمعیت علماء کاماریڈی ، الحاج محمد عبدالواجد علی (رکن بلدیہ)، الحاج محمد عامر حسن (جامع مسجد کاماریڈی) محمد عباداللہ (رکن جمعیت)، محمد فیروز الدین، محمد افروز اور محمد نجیب چاوش نے واضح کیا کہ بے قصور افراد کو ہراساں کرنا اور بلاجواز مقدمات درج کرنا عوامی اعتماد کو مجروح کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف اور شفافیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے اور بے گناہ افراد کو فوری راحت فراہم کی جائے۔

 

فہیم قریشی نے وفد کی باتوں کو توجہ سے سنتے ہوئے فی الفور متعلقہ پولیس عہدیداروں کو فون کیا اور آئندہ کسی گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا اور ضمانت کی فراہمی میں بھی تعاون کا یقین دلایا۔ جمعیت علما کے ذمہ داروں نے فہیم قریشی کی مستعدی پر ان کا شکریہ اداکیا، اس موقع پر حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیت کاماریڈی ان حضرات سے رابطہ میں رہے، مفتی محمودزبیر قاسمی ریاستی جنرل سیکریٹری جو سفر عمرہ پر ہیں فون پر ان ذمہ داروں سے بات کی اور تعاون کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button