ایجوکیشن
محمد سلمان صدیقی کو مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 26 فروری (پریس نوٹ) کنٹرولر شعبہ امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب شعبۂ مینجمنٹ و کامرس کے اسکالر محمد سلمان صدیقی ولد عبدالوحید صدیقی کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان ”ایپلکیشن پر مبنی موبائل بینکنگ خدمات پر صارفین کا اطمینان: منتخب بینکوں کا مطالعہ “تھا۔ پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر ایم ایم ٹی ٹی سی و شعبۂ مینجمنٹ و کامرس ان کی نگران تھیں۔



