جنرل نیوز

نظام آباد کے ممتاز عالم دین حافظ و قاری مولانا محمد عبدالرشید صاحب المعروف تجمل شاہ صاحب چشتی و قادری کا سانحہ ارتحال

نظام آباد کے ممتاز عالم دین حافظ و قاری مولانا محمد عبدالرشید صاحب المعروف تجمل شاہ صاحب چشتی و قادری کا سانحہ ارتحال

 نماز جنازہ آج مورخہ 26/ فروری 11 بجے شب قدیم قبرستان بودھن روڈ نظام آباد پر ادا کی جائے گی

نظام آباد:26/ فروری (اردو لیکس) نظام آباد کے ممتاز عالم دین اما م و خطیب مسجد کچھیان حافظ و قاری مولانا محمد عبدالرشید صاحب المعروف تجمل شاہ صاحب چشتی و قادری بعمر67 سال کا آج نظا م آباد کے ایک خانگی دواخانہ میں سانحہ ارتحال ہوگیا۔

 

گذشتہ دنوں مولانا کی صحت کی خرابی کے باعث انہیں اے آئی جی ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک کیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں چہارشنبہ کی رات نظام آباد کے ایک خانگی دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا آج علاج کے دوران دوپہر کے وقت داعی اجل کو لبیک کہا۔ مولانا عبدالرشید صاحب کی نماز جنازہ آج مورخہ 26/ فروری 11 بجے شب قدیم قبرستان بودھن روڈ نظام آباد پر ادا کی جائے گی اور متصلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی

 

۔ مولانا عبدالرشید صاحب نظام آبادبحیثیت امام و خطیب مسجد کچیان کی حیثیت سے گذشتہ 40 سال تک خدمات انجام دی۔موصوف انتہائی متقی و پرہیزگار کے حامل، نیک صفت،منکسر المزاج، سادگی پسند، دینی و ملی جذبہ سے سرشار اوصاف کے مالک تھے۔ ان کے انتقال سے شہر نظام آباد میں عامتہ المسلمین میں غم کا ماحول دیکھا گیا۔ مختلف سماجی، سیاسی، دینی، ملی اداروں سے وابستہ احباب کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مولانا عبدالرشید صاحب کے مکان واقع احمد پورہ کالونی پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اورتین دختران شامل ہیں۔مولانا عبدالرشید صاحب ؒ مولانا عارف الدین چشتی قادری خطیب و امام مسجد رحمانیہ نظام آباد کے والد محترم تھے۔ عامتہ المسلمین سے دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button