جنرل نیوز

محب اردو ریڈیو سیلون اناؤنسر وجئے شیکھر بابو کا دیہانت میڈیا اسٹار اے یم وحید رومانی نظام آباد کا اظہار تعزیت 

محب اردو ریڈیو سیلون اناؤنسر وجئے شیکھر بابو کا دیہانت

میڈیا اسٹار اے یم وحید رومانی نظام آباد کا اظہار تعزیت 

 

نظام آباد:26/ فروری (اردو لیکس) جناب وجئے-شیکھر بابو اناونسر ریڈیو سیلون (سری لنکا) کا بعمر 70/سال مختصر علالت کے بعد سری لنکا میں دیہانت ھو گیا مرحوم ایک طویل مدت تک ریڈیو سری لنکا میں خدمت انجام دے وہ سنہالی تھے لیکن ھندی انگریزی کے علاوہ اردو زبان پر انہیں عبور حاصل تھا اور مختلف پروگرامس میں بڑی خوش اسلوبی سے اردو میں لکھیں خطوط کو شامل کرتے تھے موصوف نے ”دو کتابوں کے مصنف تھے ایک”ہتھلی میں جنت”کا اردو سے سنہالی زبان میں ترجمہ کے اور ایک آسان ہندی میں ایک کتاب شایع ہوئی مرحوم اردو کے سچے اور بے لوث خدمت گزار تھے دنیا میں انکے چاہنے والے سامعین کی تعداد لا محدود ہے محبان اردو ایک حقیقی محب اردو سے محروم ھو گئے مرحوم سالانہ ریڈیو لسنیس ڈے کے موقع پر چیف گیسٹ کے طور پر ھندوستان کے ضلع ایوت محل’مہاراشٹرا میں شرکت کے تھے

 

۔ مرحوم بہت سے خوبیوں کے مالک تھے۔ ان کی آخری رسومات سری لنکا میں ہی ادا کی گئی۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہیکہ کچھ ماہ قبل انکی اہلیہ کا دیہانت ھوا پسماندگان دو دختران ہیں علاوہ ازیں‌جناب ایم اے وحیدرومانی میڈیا اسٹار نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں محب اردو و ممتاز اناؤنسر ریڈیو سیلون سری لنکا وجے شیکھر بابو صاحب کے دیہانت پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک خوش اخلاق ملنسار اردو کاز کے کام کو اگے بڑھا نے والے شخص سے محروم ہوگے ان سے

 

ہندوستان میں ریڈیو لسنیس ڈے پر؛ ایوت محل؛ مہاراشٹرا میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور دوچار دن میں ایک بار بذریعہ فون پر بات چیت ہوا کرتی تھیں۔ مرحوم کی یادیں ہی باقی رہی ہیں انکے اردو کاز کے لیے جو کام انجام دے وہ ہمیں یاد دلاتی رہے گی انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button