نیشنل

مجھے ناحق جیل میں رکھا گیا – شراب کیس میں بری ہونے کے بعد سابق چیف منسٹر دہلی چھوٹے بچے کی طرح رو پڑے

نئی دہلی _ دہلی شراب پالیسی کیس کے فیصلے کے بعد اروند کیجریوال میڈیا سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، مگر سیاسی سازش کے تحت ان پر جھوٹے مقدمات  بنائے گئے اور انہیں ناحق جیل میں رکھا گیا۔ اس دوران وہ ایک معصوم بچے کی طرح  رو پڑے ۔

 

دہلی کی مبینہ شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے سابق چیف منسٹر اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو دہلی کی روز ایونیو عدالت نے دونوں قایدین کو مقدمہ سے بری کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔

 

سماعت کے دوران مرکزی تحقیقاتی ادارے کو عدالت نے سخت تنبیہ کی اور کہا کہ بغیر ٹھوس ثبوت کے ملزمان کو پھنسایا گیا، جبکہ فردِ جرم میں بھی کئی خامیاں موجود ہیں۔جسٹس جتیندر سنگھ نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزمین پر الزام عائد کرنا درست نہیں، لہٰذا دونوں کو مقدمہ سے خارج کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button