جنرل نیوز

ممتاز و معروف شاعر جناب سیف نظامی کے والد محترم حضرت شرف الدین خان بقا کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد ۔بیگم پیٹ کی مخلص اور ہر دلعزیز شخصیت، معروف شاعر حضرت شرف الدین خان بقا (ولد سرفراز خان مرحوم) 9 رمضان المبارک ، 27 فروری 2026 کو تقریباً 11 بجے شب 90 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان سیف نظامی، احتشام الدین خان، برکت اللہ خان، فضل اللہ خان، رحمت اللہ خان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ ان کے بڑے فرزند سیف نظامی (9177151151) کے بموجب نماز جنازہ جامع مسجد چشتی چمن میں ہفتہ 28 فروری کوبعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

 

اور تدفین ان کے آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت وطن چشتی، چشتی چمن منگل ہاٹ میں عمل میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button