ایجوکیشن

کورٹلہ میں نونہال ہائی اسکول کا شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد ،شاہد الاحد مو نسپل وا ئس چیر مین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت

کورٹلہ میں نونہال ہائی اسکول کا شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد ،شاہد الاحد مو نسپل وا ئس چیر مین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت

 

کورٹلہ:  نونہال ہائی اسکول کورٹلہ میں قومی یومِ سائنس کے موقع پر ایک شاندار سائنس نمائش (سائنس ایگزیبیشن) کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا افتتاح مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے نائب چیئرمین کورٹلہ جناب محمد شاہدالاحاد نے انجام دیا۔

 

اس موقع پر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر جناب این۔اے۔ رحیم صاحب، ریٹائرڈ منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب ایم۔اے۔ مجید صاحب اور صحافی عبدال مُصوِّر صاحب مہمانانِ اعزازی کے طور پر شریک رہے۔

نائب چیئرمین محمد شاہدالاحاد نے طلبہ کی محنت اور کاوشوں کو خوب سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی ابتدائی تعلیم ایل کے جی اور یو کے جی بھی نونہال ہائی اسکول ہی سے ہوئی، جس پر انہیں فخر ہے۔

 

نمائش میں طلبہ نے عصبی خلیہ (نرو سیل)، انسانی اناٹومی، دماغ کی ساخت، سولر پلانٹ، نظامِ شمسی، آبی آلودگی اور دیگر سائنسی موضوعات پر خوبصورت اور معلوماتی ماڈلز پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

 

پروگرام کے اختتام پر اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی گئی۔

محمد عبد الرحیم پرنسپل نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button