نظام آباد میں منعقدہ امن ریلی سے فرسٹ مئیر ڈی سنجے و دیگر مقررین کا خطاب،

قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ہمیشہ قائم و برقرار رکھا جائے گا،
ہندو مسلم سکھ عیسائی ہم آپس میں ہے بھائی بھائی،
نظام آباد میں منعقدہ امن ریلی سے فرسٹ مئیر ڈی سنجے و دیگر مقررین کا خطاب،
نظام آباد، 28/فروری (اردو لیکس )تلنگانہ بالخصوص ضلع و شہر نظام آباد میں ہندو مسلم اتحاد و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری کیلئے شہر کے سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و فرسٹ مئیر ڈی سنجے کی جانب سے عظیم الشان امن ریلی کا اہتمام کیا گیا، امن ریلی کا آغاز صبح 11بجکر 30 منٹ پر گاندھی چوک سے ہوا، فرسٹ مئیر ڈی سنجے نے گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا، بعد ازاں ریلی یہاں سے نکل کر مختلف علاقوں و مقامات سے گزرتے ہوئے بس اسٹانڈ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں بلا مذہب و ملت تمام مذاہب و طبقات کے افراد و ذمہ داران نے شرکت کی
اس ریلی میں مولانا سید سمیع اللہ صدر جمیت علماء نظام آباد ،مولانا کریم الدین کمال صدر مسلم پرسنل لا کمیٹی نظام آباد ، شیخ حسین داعی جماعت اسلامی ہند نظام آباد ،کے علاوہ دیگر مذاہب و طبقات کی اہم شخصیات راملو پاسٹر، جاگریا آنند، سکھ سردار کرول سنگھ، دلت سکی وجئے، پاسٹر جوزف، مہیندر سنگھ، اجئے صدر بی سی اسٹوڈنٹ اور مسلم و دیگر طبقات کے افراد اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
، اس موقع پر سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و فرسٹ ،صدر ضلع منور کاپو سنگم نظام آباد ڈی سنجے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ملک کے ہر حصے بشمول تلنگانہ، ضلع و شہر نظام آباد میں چند تنگ نظر فرقہ پرست ذہنیت کے حامل سیاسی جماعتیں اور افراد وقفہ وقفہ سے معمولی سی بات پر فرقہ پرستی کا زہر گھولنے اور ہندو مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،
ان فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینے اور انکے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہم نے تمام طبقات کے ہمراہ اس امن ریلی کا اہتمام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نظام آباد صدیوں سے امن و گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے، ہم تمام طبقات کے لوگ ہمیشہ اپنے آپسی اتحاد کے ذریعے نظام آباد میں قومی یکجہتی و فرقہ ہم آہنگی کی عمدہ مثال پیش کرتے آئے ہیں، اور آگے بھی ہمارے آپسی اتحاد کو اسی طرح برقرار رکھنا ہے، ڈی سنجے نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سیکولر سیاسی جماعت ہے،
نظام آباد کی مثالی ترقی و عوامی خوشحالی کانگریس اقتدار سے ہی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ سابق میں کانگریس پارٹی دور اقتدار اور انکے بطور فرسٹ مئیر نظام آباد کی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے جو ترقیاتی اقدامات و منصوبوں پر عمل کیا گیا عوام کے ذہنوں میں وہ محفوظ ہے
، لیکن سابقہ بی آر یس حکومت اور اسکے مقامی اعلیٰ قائدین نے نظام آباد کی ترقی و عوامی خوشحالی اور لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے اسی لیے تلنگانہ و نظام آباد کی عوام نے بی آر یس حکومت کو مسترد کر دیا، اس امن ریلی کو شہر کے علماء کرام و دیگر مذاہب کے مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے،




