جنرل نیوز
انتقال

حیدرآباد ۔ (راست) یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ سینئر این آر آئی و ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین (مقیم ریاض، سعودی عرب) کے والد بزرگوار محمد ابراہیم صاحب کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ ایک عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ مسجد معراج چنچل گوڑہ میں بعد نماز عصر اداکی گئی اور متصل آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔



