جنرل نیوز

ایم پی جے تلنگانہ کی جانب سے ایران پر حملہ کی مذمت

حیدرآباد ۔ ایم پی جے تلنگانہ ایران پر اسرائیلی حملہ کی شدید مذمّت کرتی ہے اور اسے انسانیت کے خلاف ایک جرم عظیم قرار دیتی ہے ۔

 

اسرائیل اور امریکہ کا ایران پر حملہ صرف ایران یا امت مسلمہ پر حملہ نہیں ہے بلکہ دنیا کی تمام اقوام کی آزادی’ خودمختاری اور سالمیت پر حملہ ہے اور ساری دنیا کو اس کے خلاف صرف مذمّت ہی نہیں بلکہ مزاحمت کرنی ہوگی

 

ایم پی جے امت مسلمہ کے غیور مسلم ممالک سے اپیل کرتی ہیکہ وہ اس مشکل وقت میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ‘ بہادر وغیور ایرانی عوام سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اس جنگ کو روکنے و نیز ظالموں کے شیطانی منصوبوں کو ناکام بنانے میں اپنا رول ادا کریں گے

 

اسرائیل اور امریکہ کا گٹھ جوڑ ایک شیطانی اتحاد ہے جو انسانیت کے لئے بیحد خطرناک اور تباہ کن ہےایرانی شہداء کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی جے تلنگانہ اس یقین کا اظہار کرتی ہے کہ ان کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان شاء اللہ ایرانی عوام اس جنگ میں سرخرو ہونگے اور دشمن ناکام و نامراد ہوگا

 

ایم پی جے تلنگانہ تمام مسلم ممالک کو خبردار کرتی ہے کہ ایران پر ان شیطانی حملوں سے سبق لیں اور اپنے درمیان موجود غدّاروں سے خود کو پاک کریں جنہوں نے ہمیشہ امت کو اندرونی طور پر کمزور کیا ہے جس سے دشمنوں کو اپنے منصوبوں میں کامیانی ملتی آئی ہے

 

ایم پی جے عرب ممالک کے علاوہ دیگر طاقتور مسلم ممالک کے رویّوں کو قابل افسوس اور امت مسلمہ کی رائے عامہ کے برخلاف سمجھتی ہے اور انہیں یہ یاد دلاتی ہے کہ اپنے عوام کی امنگوں اور خواہشات کا احترام کریں اور اس موقع پر پوری ملت اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور امریکی اشیاء کا بائیکاٹ کرے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button