جنرل نیوز

شعبہ طبیعات میں پروفیسر ڈی کروناساگرکی مثالی وانمول خدمات کا اعتراف۔سر سی وی رمن ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز ۔ سابق رجسٹرار عثمانیہ یونیوسٹی اور سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدراباد کا خراج تحسین 

حیدرآبادیکم مارچ (اردولیکس) قومی یومِ سائنس کے موقع پر ممتاز ماہرِ طبیعیات پروفیسر ڈی۔ کروناساگر کو “سر سی وی رمن ایکسیلینس ایوارڈ 2026” سے نوازا گیا۔ یہ تقریب یونیورسٹی کالج آف سائنس آڈیٹوریم، سیف آباد میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام تلنگانہ سٹیزنز کونسل کی ریاستی برانچ کے زیرِ اہتمام کیا گیا۔

 

سابق رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی اور سینئر پروفیسر شعبۂ طبیعیات پروفیسر وائی۔ سی۔ وینودھر نے اپنے خطاب میں عظیم سائنس داں سی وی رمن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سائنس کو اپنی زندگی کا مقصد قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت رتن اور نوبل انعام یافتہ سی وی رمن کی خدمات، خصوصاً رمن ایفیکٹ کی دریافت، عالمی سطح پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

سابق وائس چانسلر یونیورسٹی اف حیدراباد پروفیسر اپّا راؤ نے کہا کہ سی وی رمن نے ہندوستان میں رہ کر انقلابی تحقیق انجام دی اور دنیا کو ملک کی سائنسی صلاحیتوں سے روشناس کرایاسکریٹری تلنگانہ اکیڈمی سائنس اور ٹیکنالوجی اور سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ستیہ نارائنا نے کہا کہ سائنس ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی جز ہے اور دنیا کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

 

تلنگانہ سٹیزنز کونسل کے ریاستی صدر ڈاکٹر راج نارائنا مدیراج نے خطبۂ استقبالیہ میں بتایا کہ ہر سال قومی یومِ سائنس کے موقع پر ریاست کے ایک ممتاز ماہرِ طبیعیات کو اس باوقار ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال یہ اعزاز پروفیسر ڈی۔ کروناساگر کو دیا گیا، جو گزشتہ 35 برسوں سے شعبۂ طبیعیات میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس وقت یونیورسٹی کالج آف سائنس، سیف آباد میں سینئر پروفیسر اور پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے تاثرات میں پروفیسر کروناساگر نے کہا کہ اس اعزاز نے ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور روشن مستقبل کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔تقریب میں تلنگانہ زونل کوآرڈینیٹر برائے سائنس پروفیسر بی۔ این۔ ریڈی، سابق وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی پروفیسر آر۔ سیانا، سابق صدر شعبۂ طبیعیات عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر جے۔ شیوکمار، پروفیسر پی۔ راما، جوائنٹ ڈائریکٹر آف ایڈمیشنز ڈاکٹر محمد اختر علی، سینئر ایڈووکیٹ محمد اختر شریف، ڈاکٹر سادھنا اور دیگر معززین شریک تھے۔

 

اس معزز اور باوقار ایوارڈ کے حاصل کرنے پر ڈاکٹر رضوانہ بیگم شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر (اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی ) نے بھی بصد خلوص مبارکباد پیش کی۔آخر میں ڈاکٹر راج نارائنا مدیراج نے پروفیسر ڈی۔ کروناساگر کی شال، گلپوشی کی اور توصیفی سند اور مومنٹو پیش کرتے ہوئے سر سی وی رمن ایکسیلینس ایوارڈ 2026 عطا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button