جنرل نیوز

حیدرآباد کی وضعدار شخِصیت کا انتقال

حیدرآباد ۔ یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ حیدراباد کی معزز شخصیت جناب خواجہ رفیع الدین صاحب، ولد خواجہ معین الدین مرحوم کا مختصر سی علالت کے باعث جمعرات کی شب اپولو ہسپتال ، کنچن باغ ، پھسل بنڈہ میں انتقال ہوگیا۔

 

مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد حفعظیہ ، ریاست نگر میں ادا کی گئی تدفین ، قبرستان پھسل بنڈہ میں عمل میں آئی مرحوم کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کے پسماندگان میں 4 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ، مرحوم ، خواجہ فصیح الدین ،خواجہ شفیع الدین ، خواجہ نعیم الدین ،اور خواجہ سلیم الدین کے والد محترم تھے

 

جوکیئر نیوٹرشین کمیونٹی سے وابستہ ہیں مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9290244368 پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button