آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ملی محاذ کے زیر اہتمام تلنگانہ کے محبوب نگر میں، زبردست احتجاجی مظاہرہ

آیت اللہ خامنہ امنہ ای کی شہادت پر ملی محاذ کے زیر اہتمام محبوب نگر میں، زبردست احتجاجی مظاہرہ
ایران کے رہبر آعلی آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے پیش نظر محبوب نگر میں ملی محاذ کے زیر اہتمام بعد نماز تراویح گھڑیال چوک پر شمع جلا کر آیت اللہ خامنہ ای کو زبردست خراج پیش کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت و بربریت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
اس پروگرام کی قیادت خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ، سر پرست ملی محاذ نے کی جبکہ محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ، محمد محسن خان کنوینر کل جماعتی مسلم قائین رابطہ کمیٹی، ڈاکٹر ناصر بن احمد بابر شیخ ریاستی قائد کانگریس پارٹی، سید محسن نمائندہ کارپوریٹر مکہ مسجد، محمد صادق حسین ریاستی سیکریٹری مسلم لیگ، عبداللہ سنی ایڈوکیٹ کنوینر لیگل سیل، محمد ابراہیم قادری صدر پی ایس ایف، محمد فاروق حسین، سید وحید شاہ آال میوا، محمد اسمعیل، مسلم شعور بیداری کمیٹی، محمد عمران قریشی، محمد عبدالسمیع، محمد بشیر قادری جائنٹ کنوینرس ملی محاذمحمد ہاشم صدر ضلع مسلم لیگ، شیخ عمر سابق کونسلر، محمد سراج صدر مکہ مسجد، شیخ غوث و دیگر کے علاوہ سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی
۔ اس موقع پر نعرہ تکبیر اور نعرہ حیدری کے علاوہ آیت اللہ خامنہ ای امر رہے اور مخالف امریکہ و اسرائیل فلک شگاف نعرے لگائے گئے بعد ازاں دونالڈ ٹرمپ اور نتن یاہو کی تصاویرکو نذر آتش کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی محبوب نگر اور سرکل انسپکٹر 1ٹاون اپیا کی قیادت میں پولیس کا بھاری بند بس دیکھا گیا۔



