ہندوستان میں سکیورٹی الرٹ۔ امریکی اور اسرائیلی سفارت خانوں، قونصل خانوں، یہودی اداروں کے پاس سخت سیکوریٹی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ نے 28 فروری کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل اور اس کے بعد ہوئے امریکی-اسرائیلی حملوں کے مدنظر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔
وزارت نے امن و امان کی صورتحال بگڑنے کے امکان کے پیش نظر تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو انتہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نواز اور ایران مخالف گروہوں کی حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ہندوستانی زمین کا استعمال کسی بھی غیرملکی گروہ کی جانب سے جنگ کے میدان کے طور پر نہ ہو یہ یقینی بنانے کے لیے دہلی میں واقع سفارت خانوں اور حساس مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔حکومت نے امریکی اور اسرائیلی سفارت خانوں، قونصل خانوں، یہودی اداروں اور غیر ملکی سیاحوں کے جمع ہونے والے م
قامات پر خصوصی سکیورٹی تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی ایرانی ثقافتی مراکز کو بھی سکیورٹی گھیرے میں لیا گیا ہے۔ پولیس کو سی سی ٹی وی کوریج بڑھانے، دھماکہ خیز مواد کی جانچ کرنے اور افواہوں یا جھوٹی خبروں کو
فوری طور پر روکنے کے سخت احکامات دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کسی بھی صورت میں غیر ملکی مشنوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی نہ ہو اور ہندوستانی سرزمین پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
سکیورٹی ایجنسیاں مذہبی اجتماعات میں دیے جانے والے کسی بھی اشتعال انگیز خطاب کو روکنے کے لیے متحرک ہو گئی ہیں۔ پولیس انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایران نواز یا ایران مخالف حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی احتجاج کو امن و امان کا مسئلہ بننے سے پہلے ہی کنڑول کریں۔
ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انتہا پسند تنظیموں اور ایران نواز شدت پسندوں کی سرگرمیوں پر بھی مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی امن کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور قانون کے دائرے میں کارروائی کی جائے گی۔



