جنرل نیوز

کمسن روزہ دار زنیرہ نے پہلاروزہ رکھا 

حیدرآباد2 مارچ(اردولیکس) محمد واثق الدین کمیونیکیشن انجینئر حال مقیم کویت ،ساکن سعید آباد حیدرآباد کی کمسن دختر زنیرہ وسیم نے جاریہ رمضان المبارک کے دوران پہلا روزہ رکھا زنیرہ بے بی کی عمر6 سال ہے

 

وہ کیمبرج ہائی اسکول سعید آباد کی جماعت اول کی طالبہ ہیں ان کی بہن کانام نائرہ وسیم اور بھائی کانام محمدحسنین الدین ہے تعلیمی اعتبار سے زنیرہ کافی ذہین اور والدین اور دادی کی فرمانبردار لڑکی ہے پہلاروزہ رکھنے پر زنیرہ کے دادا جناب محمد وسیم الدین کے علاوہ دادی رابعہ بیگم عرف کوثرکے علاوہ نانا محترم خواجہ فرید الدین صاحب

 

اور نانی نے زنیرہ کی دراز ئ عمر اور دنیا وآخرت میں کامیابی کے لیئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعائیں دی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button