این آر آئی

خلیجی ملک میں پیدا تشویش ناک حالات، سفیر ہند کا خصوصی اجلاس۔ تارکین وطن میں اعتماد بحالی کی کوشش

ریاض ۔ کے این واصف 

سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے ریاض ایمبیسی میں خصوصی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں خلیجی ممالک اور خصوصاً سعودی عرب میں پیدا تشویش ناک حالات کے پیش نظر ہندوستانی تارکین وطن میں اعتماد بحال رکھنے کی خاطر کمیونٹی کی باثرشخصیات اور سماجی جہد کاروں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا۔

 

واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل، ایران کے درمیان جنگ سے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں حالات تشویش ناک صورتحال اختیار کرگئے ہیں۔ ایمبیسی آف انڈیا کے آفیشل ہینڈل پر جاری اطلاع کے مطابق سفیر ہند نے اجلاس میں سفارتخانہ ہند ریاض میں ہندوستانی کمیونٹی کی سلامتی اور حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدام کی تفصیلات سے واقف کرایا۔

 

جنہیں سفارت خانہ حسب ضرورت اور حالات کے مطابق روبعمل لائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایمبیسی نے کمیونٹی کی مدد اور سہولتین مہیا کرانے کی خاطر ایک 24/7 ہلپ لائن قائم کی ہے جو حسب ضرورت 24 گھنٹون کی بنیاد پر کمیونٹی کی مدد کے لیے مستعد رہیگی۔ اس اجلاس میں نائب سفیر ہند ابوماتھن جارج اور کونسلر (CW) وائی صابر بھی موجود تھے۔

 

اس سے قبل سفارتخانہ ہند ریاض نے ایک اڈوائزری بھی جاری کی تھی جس میں جنگی حالات کی چلتے از حد احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔ اڈوائزری میں انڈین کمیونٹی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اشد ضروری وجہ پر ہی بازار وغیرہ جائیں ورنہ گھر ہی میں رہیں۔

Help line control room:

Mobile with WhatsApp

00966-542126748

Toll Free numbers 8002471234

متعلقہ خبریں

Back to top button