انٹر نیشنل

سعودی آرامکو عارضی طور پر ینبع بندرگاہ استعمال کرےگا۔ حالات کے پیش نظر عارضی انتظام

کے این واصف

امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث ابنائے ہرمز کی صورتحال اطمینان بخش نہین رہی۔ لہذا تشویش ناک حالات کے پیش نظر عارضی انتظام کے طور پر سعودی آرامکو نے خام تیل کی محفوظ ترسیل کے لیے عارضی طورپر ینبع کی بندرگاہ استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

عاجل نیوز کے مطابق آرامکو کا کہنا ہے تیل کی ترسیل کے لیے عارضی تبدیلی کا مقصد صارفین کو تیل کی محفوظ اور مسلسل فراہمی کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔آرامکو نے واضح کیا بدلتے ہوئے آپریشنل حالات میں اپنی سرگرمیاں موثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے اقدام کیے جارہے ہیں۔

 

یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب کے پاس خلیج عرب اور بحیرہ احمر دونوں جانب سٹریٹیجک برآمدی بندرگاہیں موجود ہیں، حالات کے مطابق تیل کی ترسیل کا روٹ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے تاکہ برآمدات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
سعودی آرامکو نے عربی روزنامہ الشرق الاوسط کو

 

بتایا خام تیل کے شپنگ آپریشنز کو سیفٹی اور سروس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے عارضی طور پر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔موجودہ روٹ کی تبدیلی اور طریقہ کار عارضی اور آپریشنل صورتحال سے مشروط ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button