آن لائن حج و عمرہ تربیتی کلاس 8 مارچ کو منعقد ہوگی – عازمینِ حج و عمرہ کو دینی تربیت اور عملی رہنمائی فراہم کی جائے گی

لائن حج و عمرہ تربیتی کلاس 8 مارچ کو منعقد ہوگی
عازمینِ حج و عمرہ کو دینی تربیت اور عملی رہنمائی فراہم کی جائے گی
حیدرآباد، 6 /مارچ (اردو لیکس)
لبیک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے زیرِ اہتمام عازمینِ حج و عمرہ کی دینی تربیت اور عملی رہنمائی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایک آن لائن تربیتی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ سوسائٹی کے صدر جناب سید شرف الدین کے مطابق گزشتہ بائیس برسوں سے سوسائٹی کی جانب سے عازمین کو اخلاص اور استقامت کے ساتھ حج و عمرہ کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
اسی سلسلے میں حج 2026 کے عازمین کے لئے 8 مارچ بروز اتوار دوپہر 2:30 بجے تا 3:30 بجے آن لائن حج و عمرہ تربیتی کلاس منعقد ہوگی۔ یہ پروگرام زوم کے ذریعے منعقد کیا جائے گا جس میں ماسٹر ٹرینر مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے، بانی انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز، عازمین کو حج و عمرہ کے مناسک، ضروری مسائل اور عملی رہنمائی فراہم کریں گے۔
اس تربیتی پروگرام سے حج کمیٹی اور خانگی ٹراویلس کے ذریعے جانے والے تمام عازمین حج و عمرہ مرد و خواتین استفادہ کرسکتے ہیں۔ پروگرام وقت مقررہ پر شروع اور اختتام پذیر ہوگا، اس لئے شرکاء سے کہا گیا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور اپنے ساتھ قلم اور کاپی ضرور رکھیں۔
پروگرام کے لنک اور مزید رہنمائی کے لئے عازمین حافظ مصباح احمد سے موبائل نمبر 8639257153 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔



