جنرل نیوز

مسجد کچیان نظام آباد کی دعوت افطار میں پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کی شرکت 

مسجد کچیان نظام آباد کی دعوت افطار میں پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کی شرکت

نظام آباد:6/ مارچ(اردو لیکس) نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے ماہ مقدس رمضان المبارک اور رکھے جانے والے روزہ، نماز اور خصوصی ادا کی جانے والی عبادتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کی اپنی ایک خصوصی اہمیت ہے جس میں روزرکھتے ہوئے انسان اپنے نفس پر نہ صرف قابو رکھتا ہے بلکہ انسان اپنی اصلاح کرتے ہوئے روحانی پاگیزگی حاصل کرتا ہے

 

پولیس کمشنر سائی چیتنیا نظام آباد میمن جماعت مسجد کچیان کمیٹی صدر محمد یٰسین باکسر، سکریٹری اسماعیل بھائی نتھائی، خازن صدیق بھائی عیسانی، جوائنٹ سکریٹری حفیظ، میمن جماعت صدر اشرف بھائی اکبانی، خازن حاجی بھائی اور سینکڑوں روزہ داروں کوہمراہ مسجد کچیان میں دعو ت افطار مین بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے روزہ کشادہ کروایا۔

 

نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا گذشتہ ایک سال قبل بحیثیت کمشنر آف پولیس کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ماہ رمضان المبارک میں مسجد کچیان گاندھی چوک میں دعوت افطار میں شرکت کرتے ہوئے قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے دعا میں شرکت کی۔ ب

 

عدازاں میمن جماعت مسجد کچیان کمیٹی کی جانب سے پولیس کمشنر سائی چیتنیا کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پرنظام آباد کے سینئر جرنلسٹ احمد علی خان نے پولیس کمشنر کو کھجور کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر ٹرافک اے سی پی مستان علی، ون ٹاؤن ایس ایچ او رگھو راج، ٹرافک سی آئی پرساد و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button