جنرل نیوز

نظام آباد سیکوریٹی کونسل کے زیر اہتمام خواتین کو با اختیار بنانے شعور بیداری اجلاس کا انعقاد۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کا خطاب 

خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر ریاست اور سماج کی ترقی میں ایک اہم کلیدی رول

 نظام آباد سیکوریٹی کونسل کے زیر اہتمام خواتین کو با اختیار بنانے شعور بیداری اجلاس کا انعقاد۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کا خطاب 

نظام آباد:6/ مارچ (اردو لیکس) خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر ریاست اور سماج کی ترقی میں ایک اہم کلیدی رول ہوگا۔ ان خیالات کااظہامہمان خصوصی ریاستی وزیر دیہی ترقیاتی و بہبود دھناسوری سیتا اکا نے کیا۔ آج وجئے لکشمی گارڈن میں نظام آباد سیکوریٹی کونسل کے زیر اہتمام خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق ایک شعور بیداری سمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا

 

۔ اس موقع پر نظام آباد رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند، نظام آباد اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائنا گپتا، رورل ایم ایل اے ڈاکٹر بھوپت ریڈی، نظام آباد مئیر کے اوما رنی، نظام آباد سکریٹری کونسل کنونیر ڈی سی پی (آدمین) جی بسوا ریڈی، خازن کے سنتوش کمار، جنرل سکریٹری کے کویتا، این ایس سی اراکین رجنی کانت (کاکتیہ کالج)، کاماریڈی اے پی سی پی چیتنیا ریڈی، کاماریڈی ڈی ایف او نکیتا، نوڈا چیرمین کیشو وینو نے شرکت کی۔

 

ریاستی وزیر سیتا اکانے کہا کہ 1911 میں کمیونسٹ لیڈر جنکشن اننگاری نے خواتین میں عدم مساوات کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی۔ اسی مناسبت سے 8 /مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کچھ فیصلے لیتی ہے اور اسی کے ایک حصے کے طور پر سال 2026 کے لیے ’گیو ٹو گین‘ کا نعرہ لگایا گیا، انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ معاشرے کی ترقی سے بہت کچھ حاصل کریں گی۔ اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی کال کے مطابق ہمیں خواتین کو نہ صرف یہ مواقع دینے چاہئیں بلکہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے۔

 

انہوں نے معاشرے کے ہر فرد پر زور دیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے صنفی تفریق کو ترک کر دیں اور ”گیو ٹو گین” کے نعرے کو حقیقت بنائیں۔ قبل ازیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ سماج کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ عظیم شخصیات کی زندگیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنے اندر حوصلہ، عزم اور خود اعتمادی پیدا کریں

 

۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے جن میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو بغیر سود ی قرضے فراہم کرنا اور خواتین کو کامیاب کاروباری شخصیت بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کا مقصد لاکھوں خواتین کو کاروباری میدان میں اگے لانا اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے

 

۔اس موقع پر نظام آباد سکیوریٹی کونسل کے چیئرمین و پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے اور سماج میں منشیات جیسی برائیوں کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نظام آباد زرعی، تجارتی اور طبی اعتبار سے اہم مقام رکھتا ہے اور یہاں سیکوریٹی، ٹریفک سیفٹی اور سائبر سکیورٹی سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔

 

اس موقع پر ”سُرکشا دیپ“ کے نام سے حفاظتی بورڈس بھی جاری کیے گئے جنہیں سرکاری اور خانگی اداروں میں نصب کیا جائے گا تاکہ خواتین کو تحفظ اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔قبل ازیں شمع روشن کی گئی بعدازاں وندے ماترم گیت پڑھا گیا۔ علاوہ ازیں اس پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button