انٹر نیشنل

سعودی عرب- “سعودیہ ایئر لائن” کا خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کی بندش میں توسیع کا فیصلہ

ریاض ۔ کے این واصف 

مملکت سعودی عرب کی ہوائی سروس “سعودیہ ایئر لائن” نے خطے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان سمیت خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر بند کرنے کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

 

اخبار 24 کے مطابق ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے کویت، عمان، ابوظبی، دبئی، دوحہ اور بحرین کے لیے پروازوں کی آمد ورفت اتوار 8 مارچ، جی ایم ٹی کے مطابق 23:59 تک بند رہیں گی۔

 

سعودیہ ایئر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے شہر پشاور اور ماسکو کے لیے پروازوں کی آمدورفت اتوار 15 مارچ تک بند رہیں گی۔ایئر لائن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض پروازوں کو بتدریج دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے وسیع بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پروازوں کی بندش کا فیصلہ اپنے مسافروں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

 

سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے اپنے مسافروں کو پروازوں کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ رکھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، تاہم ایئر لائن کی انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ جانے سے قبل فلائٹ کے بارے میں کنٹرول روم سے تصدیق کر لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button