جنرل نیوز

محترمہ منوری بیگم کو قومی اقلیتی کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا

نئی دہلی 7 مارچ ( پریس نوٹ) تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی محترمہ منوری بیگم کو قومی اقلیتی کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا۔ اس ضمن میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے ایک نوٹیفیکیش جاری کیا گیا ہے۔

 

محترمہ منوری بیگم آئندہ تین سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مرکزی سطح پر محترمہ منوری بیگم ، سنٹرل وقف کمیٹی کی رکن ، مولانا آزاد فاونڈیش کی ممبر اور قومی کونسل برائے فروغ اردو کی رکن اور سنٹرل حج کمیٹی کی نائب صدرنشین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

 

فی الحال وہ سیام ایجوکیشنل اور ہیلتھ یونیورسٹی کی چانسلر عہدے پر بھی فائز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button