انٹر نیشنل

ماہ رمضان پیش نظر عمرہ زائرین کے لیے جدہ اور مدینہ ایئر پورٹس پر “ای گیٹس” کا آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان میں عمرہ زائرین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ جس کے پیش نظر محکمہ “جوازات” (ڈائریکٹریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ) کی جانب سے جدہ اور مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے “ای گیٹس” سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق سعودی محکمہ جوازات نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے امیگریشن سیلف سروس متعارف کرائی ہے۔

 

سیلف سروس کے لیے انتہائی جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے رمضان المبارک میں عمرہ سیزن کے دوران دنیا بھر سے آنے والے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس جانے والے زائرین بآسانی اور بلا تاخیر امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکیں گے۔

 

خود کار گیٹس کے ذریعے زائر کا مکمل ڈیٹا کی تصدیق لمحوں میں ہو جاتی ہے جس سے انٹری اور ایگزٹ کی کارروائی خود کار طریقے سے مکمل ہو جاتی ہے اور زائرین کو امیگریشن کے لیے قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ زائرین کو مشورہ دیا گیا ہے

 

کہ امیگریشن کے مرحلہ میں سہولت اور وقت بچانے کی خاطر ای گیٹس کا استعمال کرین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button