
حیدرآباد ۔کوکٹ پلی میں جسم فروشی کا اڈہ چلانے والے ایک گروہ کو ہفتہ کے روز سائبرآباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق جسم فروشی کا اڈہ چلانے والے دو افراد کے ساتھ مزید پانچ گاہکوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس گروہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو بچالیا گیا ہے۔
باوثوق ذرائع سائبرآباد کی اطلاع پر اے ایچ ٹی یو (Anti Human Trafficking Unit) ٹیم نے یہ کاروائی انجام دی۔ سُمِترا نگر میں واقع ایک گھر پر دھاوا کیا گیا۔ اس دوران ریکیٹ چلانے والوں کے ساتھ گاہکوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے۔ ان سے بھاری رقم وصول کی جاتی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ گاہکوں سے بڑی رقم لینے کے باوجود متاثرہ خواتین کو بہت کم پیسے دیے جاتے تھے۔
اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر
لیا ہے۔

