مجلس تعمیر ملت جلسہ غزوہ بدر۔ایوب حسینی اور ڈاکٹر یوسف حامدی و دیگر کی شرکت

حیدرآباد۔8مارچ(پریس نوٹ) مولانا محمد عبدالمجید صدیقی سابق پروفیسر جامعہ عثمانیہ نے کہا کہ غزو بدر میں کامیابی اللہ سبحان تعالی کی مدد کا ثبوت ہے جس میں رسول اکرمکو وحی کے ذریعہ اطلاع دی گئی تھی کہ کفار کے دو لشکروں میں سے آپ کو ایک لشکر پر فتح و نصرت مل گئی ہے۔مولانا محمد عبدالمجید صدیقی حسینی باغ یاقوت پورہ میںجناب محمد علی سلیم کے مکان میں سابق صدر تعمیرملت جناب محمد ضیا ¿الدین نیئر کی صدارت میں منعقدہ مسامی شاخ کے 37 ویں جلسہ غزو بدرکو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معرکہ میں صرف 313 عاشق رسول نے اپنی جان کی بازی لے کر میدان جنگ میں شامل ہوگئے۔ اللہ کے رسول نے خدا کے سامنے سجدہ ریز ہو کر اللہ کی بارگاہ میں عرض کیا کہ اے اللہ اگر ان 313 کو شکست ہوئی تو قیامت تک اس دنیا میں تیرا نام لینے والا پیدا نہیں ہوگا اور کہا کہ ماہ رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے اوراس ماہ مبارک میں پیش آئے کچھ واقعات ان کی شہادت دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے وسیلہ سے رسول اکرم اور آپ کے ساتھیوں کو مدینہ میں امن کی جگہ مل گئی جواہل ایمان کےلئے سخت آزمائش کا وقت تھا اس لئے کہ مشرکین مکہ اس بات سے غیظ و غضب کا شکار تھے۔حضور نے313 مجاہدین کے مختصر لشکر کے ساتھ میدان بدر میں نکلے اورجب دونوں فوجیں آمنے سامنے ہوئیں تو ایک عجیب منظر تھا۔ ایک طرف جنگی ساز و سامان سے لیس ایک ہزار کا لشکر جرار اور دوسری جانب 313 نہتے مسلمان تھے۔ اس سخت ترین آزمائش اور بے سر و سامانی کے عالم میں مومنین کے اس لشکر کے سردار نے اپنے رب کے حضور میںسجدہ ریز ہوگئے اور زبان نبوت سے یہ دعائیہ کلمات جاری ہوئے جو عرش عظیم سے جا ٹکرائے کہ یا اللہ اگر آج یہ مٹھی بھر لوگ بھی ہلاک ہو گئے تو پھر اس زمین پر تیری عبادت کون کرے گا۔نائب صدر تعمیر ملت ڈاکٹر یوسف حامدی نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا دہا رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا دہا دوزخ سے نجات کا ہے جس کی ہم کوقدر کرتے ہوئے جتنی عبادت ہوسکے کر لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ کے اس غیر معمولی واقعہ میں ہمارے لئے زندگی کا بنیادی سبق پوشیدہ ہے جو کہ اگر نصرت الٰہی شامل حال ہو تو افرادی قوت اور جنگی اسلحہ کوئی معنی نہیں رکھتے۔ دوسری اہم بات یہ کہ ظاہری حالات سے بے پروا ہو کر حکم الٰہی کے آگے سر تسلیم خم کر دینا وہ صفت ایمانی ہے جس سے اصحاب رسول متصف تھے۔ڈاکٹر یوسف حامدی نے کہا کہ رب کریم عالم اسلام کو غزوہ بدر کے پیغام کو سمجھنے اور اخوت اسلامی کے تقاضوں کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے توفیق عطا فرمائے اور کہا کہ اس عظیم پیغام سے نوجوان نسل کو واقف کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور مساجد کو آباد کرنے پر بھی زور دیا۔صدر تعمیر ملت جناب سید ایوب حسینی کے علاوہ نائب معتمد عمومی جناب محمد معین الزماں اور کوآرڈنیٹر تنظیم جناب محمد عبیدالرحیم قریشی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز قاری محمد سعد کی قرا ¿ت و نعت شریف سے ہوا۔جناب محمد علی سلیم رکن شوری تعمیرملت نے خیرمقدمی تقریر کرتے ہوئے جلسہ کے انعقاد کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس جلسہ کا گزشتہ 37سال سے اہتمام کیاجارہا ہے اور اس جلسہ کو اہمیت بھی اسی وجہ سے حاصل ہے کہ سابق صدور جناب رحیم قریشی ، جناب عبدالجلیل اور جناب محمد ضیاءالدین نیئر نے ماہ رمضان میں اس جلسہ کو اپنے نظام العمل کا حصہ بناتے تھے اور آج کے جلسہ میں موجودہ صدر جناب سید ایوب حسینی کی شرکت بھی ہمارے لئے باعث اعزازہے۔جلسہ میںجناب امین الدین انصاری(جدہ نیوز)، قاری عظمت علی حیدر، مولانا محمد احمد کامل جامعہ نظامیہ، جناب ظہیرالدین ثمر کے علاو عوام کی کثیر تعدادنے شریک رہی۔ حافظ محمد زبیر نعمانی ہدایت پاشاہ نے کاروائی چلائی اور جناب محمد علی سلیم نے شکریہ ادا کیا۔ تمام شرکاءکے لئے افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔



