مضامین
خبر پہ شوشہ ۔“عقل کے اندھے”

کے این واصف
جسمانی معذوری کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ جیسے اندھے، لنگڑے یا اور طرح کے معذور۔ ان کے ساتھ ہمیشہ عام لوگون کی ہمدردیاں ہوتی ہیں بلکہ حکومت کی جانب سے بھی انھیں ریزرویش یا سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور ایسا ہونا بھی چاہئے
لیکن جنہیں کہاوتاً “عقل کے معذور” یا “عقل کے اندھے” کہا جاتا ہے وہ مندرجہ بالا معذورون کے زمرے نہیں آتے اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہئیے۔ اس ہفتہ میڈیا میں ایک خبر پھیلی کہ تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TGSRTC) معذور افراد کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی مگر دوسرے ہی دن TGSRTC کے وضاحتی بیان پڑھ کر
ہنسی آئی جس میں کاپوریشن نے اس خبر کو افواہ اور بے بنیاد خبر قرار دیا۔ ہم نے اب تک بہت سی افواہیں سنی مگر ایسی افواہ نہیں سنی۔ یہ افواہ شاید کسی “عقل کے اندھے” نے اڑائی ہوگی۔😜



