جنرل نیوز
قاسم پٹیل کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

حیدرآباد ۔ معروف و سینئر صحافی جناب قاسم پٹیل صاحب (ایڈیٹر، پراگتی ایکسپریس) کی طبیعت اچانک ناساز ہونے کے باعث انہیں ہنگامی طور پر نمس ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔
وہ ایمر جنسی وارڈ میں زیر علاج ہیں سید مقبول انّا ،یوسف بابو اور وراحت علی کے مطابق وہ اس وقت بے ہوش ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
عوام الناس بالخصوص صحافتی برادری سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ جناب قاسم پٹیل صاحب کی جلد صحت یابی اور کامل شفائے عاجلہ کے لیے خصوصی دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔آمین یا رب العالمین۔۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9396829319 ربط پیدا کیا جاسکتاہے ۔



