ریاض میں فوجی گولہ گرنے سے ایک ہندوستانی کے موت کی اطلاع غلط۔ سفارتخانہ ہند ریاض کی تردید

ریاض ۔ کے این واصف
سفارتخانہ ہند ریاض نے الخرج علاقہ میں فوجی گولہ گرنے کے حادثہ میں ایک ہندوستانی کے مرنے کی تردید کی۔ میڈیا میں ایک خبر عام ہوئی تھی کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے مضافات الخرج علاقے میں ایک فوجی گولہ گرنے سے ایک ہندوستانی اور ایک بنگلہ دیشی شہری کے مرنے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی تھی
جس کی سفارت خانہ ہند نے اپنے x اکاؤنٹ پر تردید کی اور اس کی اطلاع نمائندے اردو لیکس سے بھی ساجھا کی۔ اس حادثہ میں ہندوستانی کی موت نہین ہوئی بلکہ وہ صرف زخمی ہوا ہے۔ سفارتخانہ ہند نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الخرج میں وقوع پذیر اس حادثہ کے بعد سے سفارت خانہ ریاض متعلقہ سعودی سرکاری محکمہ سے مسلسل رابطہ بنائے ہوئے ہے۔
سفارتخانہ کے کونسلر (CW) شری وائی شبّیر نے کل رات الخرج کا دورہ کیا اور اس بدبختانہ حادثہ میں زخمی ہندوستانی شہری کی عیادت کی جو الخرج کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔



