کانگریس پارٹی کی نظام آباد پر دعوت افطار کا اہتمام مہیش کمار گوڑ ،محمد علی شبیر ،طاہر بن حمدان و دیگر سینئر قائدین کی شرکت،

کانگریس پارٹی کی نظام آباد پر دعوت افطار کا اہتمام
مہیش کمار گوڑ ،محمد علی شبیر ،طاہر بن حمدان و دیگر سینئر قائدین کی شرکت،
نظام آباد، 9/مارچ (اردو لیکس) کانگریس پارٹی کی جانب سے قلعہ روڈ نظام آباد پر آج دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمانان خصوصی صدر پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ مہیش کمار گوڑ و حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر کے علاوہ تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن حمدان ،نوڈا چئیرمین کیشو وینو ،میئر کے اوما رانی، لائبریری چئیرمین انتا ریڈی راج ریڈی کے ہمراہ دیگر سینئر کانگریس پارٹی قائدین، تلنگانہ میناریٹی چیئرمین محمد عرفان علی، ضلع صدر کانگریس ناگیش ریڈی، ٹاون صدر ببلی کرشنا، کانگریس پرچار کمیٹی چیئرمین محمد جاوید اکرم ، سابقہ صدر وقف کمیٹی، ترجمان کانگریس پارٹی مسعود احمد اعجاز، سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس ،نومنتخب کانگریس کارپوریٹرس عبود بن حمدان ،شیخ انور، سید سجاد، نعیم شہران، محمد احمد، ادتیہ اور قائدین کانگریس ضیاء احمد ،شبیر رضا ،محمد عبدالسمیع، عبدالوحید، اسد بن حمدان ،عبدالقیوم ،جے کے جمیل احمد خان، شیخ ظفر، لوانیہ پرمود و دیگر کانگریس پارٹی قائدین و نوجوانوں کے ساتھ ساتھ روزہ داروں اور برادرانِ اسلام کی کثیر تعداد موجود تھی
، مولانا عبدالقدیر حسامی نے تلاوتِ قرآن اور دعا فرمائی بعد ازاں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر مہیش کمار گوڑ و حکومت تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ دعوت افطار ہمیں امن و بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتی ہے، ماہ رمضان المبارک اور اس میں رہے جانے والے روزہ دراصل صرف برادرانِ اسلام کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت، تمام مذاہب اور طبقات کیلئے امن و سلامتی اور صبر کا درس دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک گلدستے کی مانند ہے جو سارے مذاہب، رنگ و نسل کے لوگوں کو ملاکر سجایا گیا ہے، ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہئے تاکہ ہم آنے والے صدیوں تک اس بھائی چارہ کی روایت کو برقرار رکھ سکے،
محمد علی شبیر نے کہا کہ آج اس دعوت افطار میں تمام مذاہب کے لوگوں کا ایک ساتھ مل کر افطار کرنا یہ فرقہ پرست سیاسی جماعتوں اور شرپسند عناصر کیلئے امن کا درس دیتا ہے، محمد علی شبیر نے تمام برادرانِ اسلام کو رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے وہیں ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے انکی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد و فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے،
انہوں نے کہا کہ وہ اور تمام کانگریس پارٹی قائدین و نوجوان کانگریس پارٹی کے اس ہندو مسلم اتحاد کے ایجنڈے پر ایک سپاہی کی طرح عمل کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ چاہیے جتنی بھی کوششیں کرلی جائے تلنگانہ بشمول ضلع و شہر نظام آباد میں امن کی فضا اور ہندو مسلم اتحاد باقی رہے گا، دونوں سینئر کانگریس پارٹی قائدین نے تمام شرکاء و روزہ داروں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی آمد کا شکریہ ادا کیا،



