ایجوکیشن

شراون کمار نےبحیشیت ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار زون جائزہ حاصل کر لیا

حیدرآباد 9 مارچ (اردو لیکس)جناب کے شراون کمارایم ایس سی ایم ایڈ ولد جناب بھکیا نائیک نے ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینارزون کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیاموصوف کا پہلا تقرر گورنمنٹ نیو اپر پرائمری اسکول سداسیوپیٹ(ضلع رنگاریڈی)پر بحیثیت ایس جی ٹی عمل میں آیا تھا۔

 

2025ء میں انہوں نے زیڈ پی ایچ ایس رائے پلی (ضلع میدک )پر بحیثیت اسکول اسسٹنٹ خدمات انجام دیں 2009سےانہوں نےگورنمنٹ ہائی اسکول عالم پور(ضلع محبوب نگر) میں بحیثیت گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرخدمات انجام دیں 2025ء سے انہوں نےڈپٹی آئی او ایس خیریت آباد 2خدمات انجام دیں۔

 

اس کے بعد انہوں نےڈپٹی ای او،مشیرآبادنمایاں خدمات انجام دیں چارمینار زون میں جائزہ حاصل کرنے پرجناب محمد نجیب سہیل اور دوسروں نےخیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button