مبارکباد

ماریہ تبسم کا پہلا روزہ، گھر والوں اور محلہ میں خوشی کی لہر

عادل آباد۔10/مارچ(اردو لیکس)عادل آباد کی اندرما کالونی میں واقع مسجد اشاعتِ اسلام کے قریب رہائش پذیر عبدالعظیم کی صاحبزادی ماریہ تبسم نے آج پہلا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔ ماریہ تبسم نونہال اردو ہائی اسکول کی جماعت چہارم کی طالبہ ہیں۔

 

اس خوشی کے موقع پر گھر والوں اور عزیز و اقارب نے ماریہ تبسم کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اہل خانہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ماریہ تبسم کو دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور انہیں آئندہ بھی روزوں اور عبادات کی توفیق دے۔

 

اس موقع پر محلہ کے افراد نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ننھی روزہ دار کے لیے دعائیں کیں اور اس خوبصورت دینی روایت کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button