جنرل نیوز

ٹی این جی اوز کی دعوت افطار

حیدرآباد ۔‌تلنگانہ نان گزیٹڈ آفیسرز یونین، ضلع حیدرآباد کی جانب سے اسد انور میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے ایک باوقار دعوتِ افطار تقریب منعقد کی گئی۔

 

یہ تقریب منگل، 10 مارچ 2026 کو تلنگانہ نان گزیٹڈ آفیسرز یونین کے دفتر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر کام نائب صدر نشین ٹمریز فہیم قریشی نے شرکت کی۔ انہوں نے اس بابرکت موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے باہمی بھائی چارے، ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔

 

تقریب میں بڑی تعداد میں معزز مہمانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دعوتِ افطار کے بعد مہمانوں کے لیے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرمرم جگدیشور (صدر)ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ حسینی (مجیب) (جنرل سکریٹری)اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button