جنرل نیوز

نظام آباد کارپوریشن کے تحت کروڑہا روپئے کے کاموں کی انجام دہی  نو منتخب کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب سے محمد علی شبیر کا خطاب 

عوامی مسائل کی یکسوئی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بے لوث عوامی خدمات انجام دینے کا مشورہ 

نظام آباد کارپوریشن کے تحت کروڑہا روپئے کے کاموں کی انجام دہی 

نو منتخب کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب سے محمد علی شبیر کا خطاب 

 

نظام آباد:10/ مارچ (اردو لیکس) جناب محمد علی شبیر مشیر برائے اقلیتی طبقات درج فہرست قبائل نے کہا کہ اقلیتی علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گذشتہ دو سال میں نظام آباد میں غیر معمولی ترقیاتی کام انجام دئیے گئے وہ نظام آباد میں جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر کانگریس قائد کی قیام گاہ پر نو منتخب کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

محمد علی شبیر نے کہا کہ سابق میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے صرف 2 کارپوریٹرس نمائندگی کرتے تھے تاہم اس مرتبہ عوام کی بھر پور حمایت سے 17 کارپوریٹرس جس میں اقلیتی علاقوں سے 6 کارپوریٹرس بھی شامل ہے بلدیہ میں نمائندگی کررہے ہیں اور مئیر کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال میں نظام آباد شہر میں پینے کے پانی کے ٹانکیوں کی تعمیر سے پائپ لائنوں کی تنصیب اور دوسرے ترقیاتی کاموں کیلئے 460 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے اور ایس ڈی ایف فنڈز کے ذریعہ شہر میں کمیونٹی ہال، سڑکوں اور ڈرین کی تعمیر اور آبرسانی اور برقی لائنوں کی تنصیب کیلئے کام انجام دئیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتی علاقوں میں فنڈز کی فراہمی یہ اقلیتوں کا حق ہے آئندہ 60 کروڑ کی لاگت سے فی ڈیویژن ایک کروڑ کے حساب سے ترقیاتی کام انجام دئیے گئے انہوں نے نو منتخب کارپوریٹرس سے خواہش کہ وہ ترقیاتی کاموں اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنی توجہ مرکوز کریں۔

 

انہوں نے ہدایت دی کہ وہ راست عوام سے رابطہ میں رہیں اور ان کے مسائل کی یکسوئی کے اقدامات کریں۔ قبل ازیں جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے خیر مقدم کرتے ہوئے گذشتہ دو سال کے دوران کئے گئے کروڑہا روپئے کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر کہا کہ نظام آباد میں مسلمانوں کو ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں بارہا نمائندگی کرنا پڑتا تھا اور ماضی میں ہمیشہ ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا لیکن جناب محمد علی شبیر نے گذشتہ دو سال کے دوران کئی کام انجام دئیے جو ناقابل فراموش ہیں

 

اس موقع پر مولانا احمد عبدالعظیم کنونیر مسلم پرسنل لاء کمیٹی نے کہا کہ یہ عوامی انتخاب کی ایک ذمہ داری ہے اور اللہ کے پاس بھی اس کی پوچھ ہونے والی ہے اگر نو منتخب کارپوریٹرس اس جذبہ سے کام کریں گے تو یہ خدمت عبادت کے زمرہ میں شامل ہوگی انہوں نے اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی پورا کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے جناب محمد علی شبیر کے گذشتہ 40 سال کے دوران مسلمانوں کیلئے کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نو منتخب کارپوریٹرس کو مشورہ دیا کہ جناب محمد علی شبیر کی مثال بناتے ہوئے عوام میں خدمت خلق کے جذبہ سے اپنی خدمات کو جاری رکھیں۔

 

انہوں نے اس موقع پر محمد علی شبیر کی جانب سے مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات کی فراہمی اور گذشتہ 2 سال کے دوران ضلع بھر میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کابھی حوالہ دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ نو منتخب کارپوریٹرس اللہ کی رضاء و خشنودی کے ساتھ اپنی خدمات کو جاری رکھیں۔ اس موقع پر نو منتخب کارپوریٹرس عبود بن حمدان، محمد انور کے علاوہ انچارج کارپوریٹرس محمد نعیم شہران، محمد کریم الدین، محمد سجاد راحیل، محمد احمد اور امرسنگھ کیتھاوت کی تہنیت کی گئی۔

 

اس موقع پر جناب ایم این بیگ زاہد سکریٹری جماعت اسلامی، محمد جاوید اکرم سابق صدر ضلع وقف کمیٹی، محمد سمیر احمد زونل صدر قومی تنظیم، محمد عبدالقدوس سابق کارپوریٹر، ہارون خان رکن ریاستی پولیشن کنٹرول بورڈ حکومت تلنگانہ، حامد بن غانم، محمد مجاہد خان سابق کارپوریٹرس، محمد عیسیٰ ڈائریکٹر مارکٹ کمیٹی، محمد خواجہ صدر رئیل اسٹیٹ ڈیلراسوسی ایشن، انجینئر،محمد جمیل، خواجہ صفدر علی، ڈاکٹر محمد اختر سابق ڈائریکٹر نوڈا، محمد ریاض، ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ محمد انور خان، سید اسد ایڈیٹر آج کا تلنگانہ، سینئر صحافی احمد علی خان کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی،مذہبی تنظیموں کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ محمد عبدالرحمن فیصل نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button