اسٹیٹ ٹیچرز یونین تلنگانہ کے زیر اہتمام عظیم الشان دعوتِ افطار کا انعقاد

حیدرآباد: اسٹیٹ ٹیچرز یونین تلنگانہ، اسٹیٹ شاخ حیدرآباد کے زیر اہتمام آج شاہ فنکشن پلازہ، ریڈ ہلز (لکڑی کا پل) میں ایک پروقار اور عظیم الشان دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں تعلیمی، سماجی اور عوامی شخصیات کے علاوہ اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت اسٹیٹ ٹیچرز یونین تلنگانہ کے صدر جناب جی۔ سدانندم گوڑ صاحب نے کی، جبکہ معتمدِ عمومی جناب ٹی۔ گجیندر صاحب، ضلع حیدرآباد کے صدر جناب پی۔ راما سبا راؤ صاحب اور معتمد عمومی محمد افتخار الدین صاحب نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر محکمۂ تعلیم کی معزز شخصیات جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جناب لنگیا صاحب اور ضلع حیدرآباد کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ آر۔ روہنی صاحبہ بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں ریڈ ہلز کے کارپوریٹر جناب عارف رضوان صاحب اور تلنگانہ این جی اوز یونین کے صدر جناب مجیب اللہ حسینی صاحب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران معروف مقرر جناب محمد صادق احمد صاحب نے روزے کی روحانی اہمیت، اس کے اخلاقی و سماجی اثرات اور رمضان المبارک کی تربیت کو سال کے باقی گیارہ مہینوں کی زندگی میں عملی طور پر اپنانے کی ضرورت پر مدلل اور فکر انگیز خطاب پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ جس طرح روزہ انسان کو کھانے پینے سے روکتا ہے، اسی طرح انسان کو اپنی زندگی میں برائیوں سے اجتناب کرتے ہوئے روحانی ترقی کی جانب گامزن ہونا چاہیے۔
تقریب کے اختتام پر جناب محمد افتخار الدین صاحب اور جناب پی۔ راما سبا راؤ صاحب نے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر جناب سید وحید اللہ حسینی صاحبAISTU ایگزیکٹیو ممبر، ڈاکٹر شفیع الدین ظفر صاحب، سید حبیب ڈسٹرکٹ اسوسیٹ پریزیڈنٹ اکبر علی قریشی صاحب ، جناب کمال احمد صاحب،جناب صابر علی صاحب،محمد عبدالرشید صاحب محمد عبدالباری صاحب ،وائی کروناکر ریڈی صاحب جی شڈرک صاحب،سید واجد علی صاحب,محمد اسحاق صاحب، محمد تمیز الدین صاحب محمد عبدالعظیم صاحب, محمد عبدالسلام، محمد عبدالمجاہد اور شاہد علی حسرت اور دیگر موجود تھے۔
اس دعوتِ افطار میں ضلع حیدرآباد کے تمام 24 منڈلوں کے صدور، معتمدینِ عمومی اور اراکین کی بڑی تعداد کے علاوہ اساتذہ کرام کی نمایاں شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔




