جنرل نیوز
جگتیال مجلس کے ضلع صدر لیاقت علی محسن کی دعوت افطار – رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار اور دیگر شخصیات کی شرکت

جگتیال مجلس کے ضلع صدر لیاقت علی محسن کی جانب سے اپنی قیامگاہ پر دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں جگتیال کے ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار نے شرکت کی جبکہ افتخار علی تحسین نے مہمانوں اور نومنخب کونسلرس کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مجلس کے ضلع صدر کی جانب سے نو منتخب کونسلرس کی تہنیت بھی کی گئی۔
اس تقریب میں جگتیال میونسپل چیئرپرسن سمندلا وانی سرینواس، سابق میونسپل چیئرمین گری ناگابھوشن، سابق نائب چیئرمین سراج الدین منصور ، عبدالقادر مجاہد، کونسلرس ڈاکٹر ایوب خان ; شیخ چند پاشا، خواجہ کمال الدین، افروز خان سمیت دیگر قائدین، سینئر صحافی، اقلیتی لیڈرس اور شہر کے معزز افراد شریک ہوئے۔
یہ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی رہنماؤں کی موجودگی نے رمضان کے موقع پر اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دیا۔




