انٹر نیشنل

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 96.6 ملین نمازی، ایک کروڑ 56 لاکھ نے عمرہ کیا

ریاض ۔ کے این واصف 

حرمین شریفین کے روح پرور مناظر اور زائرین کی بھاری تعداد حیران کن ہے کیونکہ مشرق وسطہ میں جنگی صورتحال جاری ہے۔ باوجود اس کے رمضان میں حسب سابق حرمین میں تل دھرنے کی جگہ نہیں والا منظر ہے۔

 

حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوعشروں کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی مجموعی تعداد 9 کروڑ 66 لاکھ 38 ہزار 865 (96.6 ملین) رہی ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی دروازوں پر نصب حساس سینسرسسٹم کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا سے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔

 

مسجد الحرام میں گزشتہ 20 دنوں میں 5 کروڑ 75 لاکھ 95 ہزار 401 افراد نے پانچوں وقت کی نماز اور تراویح ادا کی جبکہ عمرہ کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ 5 ہزار 86 رہی۔

 

مسجد نبوی میں 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 259 افراد نے پانچ وقت کی نمازیں ادا کیں جبکہ روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں نوافل ادا کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار191 رہی۔

 

روضہ رسول ﷺ پر ایک کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 928 افراد نے سلام عرض کرنے کے لیے حاضری دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button