مکتھل میں شادی مبارک اسکیم کے چیکس اور رمضان پیکج کی تقسیم — وزیر ڈاکٹر وکٹی سری ہری کی شرکت

آج مکتھل میں واقع ایم ایل اے دفتر میں معزز وزیر ڈاکٹر وکٹی سری ہری نے شادی مبارک اسکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مکتھل میونسپل انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی چیئرپرسن محترمہ مانسا ہنومنتھو بھی پروگرام میں شریک رہیں۔
اس تقریب کے دوران مستحق فائدہ اٹھانے والوں کو شادی مبارک اسکیم کے تحت چیکس تقسیم کیے گئے۔ اور اسی کے ساتھ ساتھ رمضان پیکج کی بھی تقسیم عمل میں ائی ۔اس موقع پر موجود اقلیتی قائدین نے کانگریس حکومت، ریاستی وزیر اعلیٰ جناب اے ریونت ریڈی اور وزیر ڈاکٹر وا کٹی سری ہری، کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے کئی غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاستی حکومت کی دیگر فلاحی اسکیموں کے ذریعے بھی اقلیتوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے۔
اس موقع پر اقلیتی قائدین نے ریاستی حکومت، وزیر اعلیٰ اور وزیر موصوف کا ایک مرتبہ پھر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ہمارے اس موقع پر،مکتھل کانگرس اقلیتی قائدین رحیم پٹیل صاحب کونسلر،منظور الہی،محمد نور الدین ،شالم بن عمر،حسام الدین،محمد فیاض،برہان الدین،احمد صاحب،اور دیگر اقلیتی کانگرس قائدین موجود تھے




