ایجوکیشن

کریسنٹ ہائی اسکول کورٹلہ میں شاندار سائنس فیئر کا انعقاد، طلبہ کے پروجیکٹس کو بھرپور سراہا گیا

کریسنٹ ہائی اسکول کورٹلہ میں شاندار سائنس فیئر کا انعقاد، طلبہ کے پروجیکٹس کو بھرپور سراہا گیا

 

کورٹلہ: کریسنٹ ہائی اسکول کورٹلہ میں ایک شاندار سائنس فیئر پروگرام اے جے ایم کمیشن نزد گڑھی میں منعقد کیا گیا، جس میں شہر کورٹلہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نو منتخب میونسپل چیئرمین شاہد الاحد، نائب چیئرمین صغریٰ بی (وارڈ کونسلر)، کونسلر محمد رضوان، کانگریس لیڈر محمد اکبر، صدر مجلس اتحاد المسلمین کورٹلہ محمد رفیع الدین، نامہ نگار منصف الیاس احمد خان، نامہ نگار عبدالمصور، سماجی کارکن نجیب الدین اور سید اقبال سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

 

پروگرام میں اسکول کے پرنسپل مفتی سید ضمیر احمد عقیل سبیلی، ہیڈ ماسٹر اشرف احمد اور دیگر معلمین و معلمات نے بھی شرکت کی۔ اساتذہ میں مفتی عمران، شہباز شکیل، عابد احمد اور دیگر اساتذہ نے پروگرام کی کامیابی کے لئے خصوصی تعاون کیا جبکہ استاد محمد شاہد نے پروگرام کی نگرانی اور انتظامات کی ذمہ داری انجام دی۔

 

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مختلف سائنسی موضوعات پر مبنی پروجیکٹس پیش کئے۔ مہمانوں اور بڑی تعداد میں موجود طلبہ کے والدین نے ان پروجیکٹس کا مشاہدہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہا۔ سائنس فیئر کے انعقاد سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ان میں سائنسی شعور کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔

 

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button