جنرل نیوز

عادل آباد: دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے سخت حفاظتی انتظامات مکمل

 

عادل آباد، 13/ مارچ(اردو لیکس) ضلع عادل آباد میں 14 مارچ سے 16 اپریل تک منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو پُرامن اور شفاف طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے ضلع پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے اس بات کی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ امتحانات بغیر کسی رکاوٹ کے پُرسکون ماحول میں منعقد ہوں۔ اس سلسلہ میں امتحانی مراکز کے اطراف غیر ضروری ہجوم کو روکنے کیلئے تمام مراکز کے پاس سیکشن 163 بی این ایس ایس (سیکشن 144) نافذ کیا جائے گا۔

ایس پی کے مطابق امتحانی مراکز کے اطراف کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔ امتحان کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف 200 میٹر کے دائرہ میں واقع انٹرنیٹ سینٹرس، زیراکس شاپس اور اسٹیشنری دکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے طلبہ اور عوام سے اپیل کی کہ امتحانات سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہ یا غلط اطلاعات پر یقین نہ کریں۔ ضلع پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے اور غلط یا گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button