انٹر نیشنل

رمضان کے دوران 2 ملین سے زائد عمرہ زائرین مکہ کی حدود میں میقات سے گزرے

ریاض ۔ کے این واصف 

زمینی راستہ سے آنے والے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ پہنچنے سے قبل کوئی ۷۰ کیلو میٹر پہلے احرام باندھنے کے لئے ٹہرنا پڑتا ہے جسے میقات کہتے ہیں۔ جہاں عازمین و زائرین کے نہانے کے لیے سنکڑوں حمام اور وسیع مسجد موجود ہے۔

 

مکہ مکرمہ ومشاعر مقدسہ رائل کمیشن کا کہنا ہے رمضان المبارک کے ابتدائی بیس دنوں میں مکہ مکرمہ کی حدود میں موجود میقیات کی مساجد میں تقریبا دو ملین سے زائد عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق رائل کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت کے مختلف شہروں سے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ (میقات) آنے والی گاڑیوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد رہی۔ جس میں بسین اور پرائیویٹ کارز شامل ہیں۔

 

جاری تفصیلات کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کے لیے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر موجود میقات کے مقامات میں “مسجد التنعیم” میں 3 لاکھ 72 ہزار 110 زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔یلملم کی میقات سے گزرنے والے زائرین کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 42 رہی، الجفہ میقات کے ذریعے 2 لاکھ 1005 جبکہ سیل الکبیر میقات سے 5 لاکھ 54 ہزار 813 زائرین پہنچے۔ وادی محرم کے ذریعے ایک لاکھ 85 ہزار 516 جبکہ مسجد الجعرانہ کی میقات سے گزرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 289 رہی۔

 

رائل کمیشن کا کہنا ہے مکہ کی میقات اور مساجد میں 800 اہلکار تعینات ہیں، جو زائرین کو خدمات کی فراہمی میں معاون ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button