ایجوکیشن

ایم ایس خدمت انیشٹیو کے تحت نیٹ امیدواروں کے لیے مفت آف لائن ٹیسٹ سیریز کا آغاز

حیدرآباد: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے اپنے سماجی خدمت کے پروگرام”ایم ایس انیشٹیو”کے تحت نیٹ (NEET) 2026 کے امیدواروں کے لیے ایک منفرد تعلیمی خدمت کا اعلان کیا ہے۔

 

اس اقدام کے تحت ، آف لائن نیٹ ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد طلبہ کو مؤثر تیاری کے ذریعے نیٹ امتحان میں 650 سے زائد اسکور حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اس ٹیسٹ سیریز میں حیدرآباد کے کسی بھی کالج میں زیرِ تعلیم طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔

 

یہ ٹیسٹ سیریز این ٹی اے کے طرز پر تیار کردہ پارٹ ٹیسٹس اور فل لینتھ ٹیسٹس پر مشتمل ہوگی جو یکم مئی 2026 تک جاری رہیں گے۔ امتحانات قلم و کاغذ (Pen & Paper) موڈ میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو حقیقی امتحانی ماحول کا تجربہ حاصل ہو اور وہ نیٹ کے اصل امتحان کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکیں۔

 

ٹیسٹ کے بعد طلبہ کی رہنمائی کے لیے واٹس ایپ گروپس کے ذریعے متعدد آن لائن خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان میں امتحانی پرچے کو حل کرنے کی مہارت سے متعلق خصوصی رہنمائی، فزکس اور کیمسٹری میں 24 گھنٹے شکوک و شبہات کی وضاحت، معمولی غلطیوں پر قابو پانے کے لیے منظم طریقۂ کار، اور رفتار و درستگی کے درمیان بہتر توازن قائم کرنے کے لیے خصوصی تجاویز شامل ہیں۔

 

اس ٹیسٹ سیریز کے امتحانی مراکز حیدرآباد میں ایم ایس جونیئر کالج کے مختلف کیمپسز میں قائم کیے گئے ہیں جن میں ملک پیٹ، چارمینار، مہدی پٹنم، راجندر نگر، ٹولی چوکی، آرام گڑھ اور سیتا پھل منڈی شامل ہیں۔ رجسٹرڈ طلبہ کو امتحانات کا مکمل شیڈول بعد میں ارسال کیا جائے گا۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اس پروگرام سے حیدرآباد کے کسی بھی کالج میں زیرِ تعلیم طلبہ استفادہ کرسکتے ہیں۔رجسٹریشن جاری ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 9248001822 یا

 

9248004822 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نیٹ میں نمایاں کامیابیوں کی ایک مضبوط روایت رکھتی ہے۔ اب تک 2116 ایم ایس کے طلبہ ایم بی بی ایس میں فری سیٹ کے زریعہ داخلہ حاصل کر چکے ہیں اور ادارے کو جنوبی ہند میں اقلیتی طلبہ کے لیے سب سے زیادہ میڈیکل نشستیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایم ایس کی انتظامیہ نے خواہشمند طلبہ سے اپیل کی ہے

 

کہ وہ اس اسمارٹ پریکٹس میں شامل ہوتے ہوئے اپنے اعتماد کو مظبوط کریں اور نیٹ 2026 میں اپنی ایم بی بی ایس نشست کو حاصل کرنے کا حوصلہ پائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button